0
Saturday 6 Nov 2010 14:59

افغانستان سے فوجوں کی واپسی سے متعلق جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں،بھارت اور امریکا کے پرجوش تعلقات کو دھچکا پہنچ سکتا ہے،جان مکین

افغانستان سے فوجوں کی واپسی سے متعلق جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں،بھارت اور امریکا کے پرجوش تعلقات کو دھچکا پہنچ سکتا ہے،جان مکین
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکی سینیٹر جان مکین نے صدر اوباما سے کہا ہے کہ وہ افغانستان سے فوجوں کی واپسی کے بارے میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ اس سے بھارت کے ساتھ تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔واشنگٹن کے کارنیگی اینڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر جان مکین نے کہا کہ صدر اوباما سے کہا کہ وہ افغانستان میں امریکی فوج کو اپنا کام کرنے دیں،ان کا کہنا تھا کہ مثبت صورت حال پیدا ہونے تک وہاں سے اپنی افواج کو واپس بلانے سے گریز کریں اگر ایسا ہوا تو بھارت اور امریکا کے پرجوش تعلقات کو دھچکا پہنچ سکتا ہے۔جان مکین کا کہنا تھا کہ واپسی کا فیصلہ خود امریکا کے لیے بھی ٹھیک نہ ہو گا،لیکن بھارت کے لیے زیادہ خطرناک ہو گا۔
امریکی سینیٹر نے کہا کہ پاکستان آرمی اور انٹیلی جنس ادارے علاقائی اثر و رسوخ کے لیے اب بھی دہشت گرد گروپوں کی حمایت کر رہے ہیں۔جان مکین کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی صرف ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے،جن سے انھیں خود خطرہ لا حق ہو،ان لوگوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی،جن سے افغانستان،بھارت اور امریکا کو خطرہ ہو۔جان مکین نے کہا کہ بھارت کو پاکستان اور امریکا کے درمیان تعاون کو سمجھنا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ اگر امریکا پاکستان کے ساتھ تعاون ختم کر کے یہاں سے نکل گیا،تو صورت حال ابتر ہو جائے گی۔

خبر کا کوڈ : 43115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش