0
Thursday 8 Jan 2015 16:52

۲۱ ویں ترمیم جمہوریت پر خودکش حملہ ہے، مولانا فضل الرحمن

۲۱ ویں ترمیم جمہوریت پر خودکش حملہ ہے، مولانا فضل الرحمن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ۲۱ویں ترمیم کر کے حکومت نے جمہوریت پر خودکش حملہ کیا ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر تشویش میں مبتلا ہیں، کہ یہ ترمیم دہشتگردی سے تحفظ دینے کا سبب نہیں بنتی بلکہ دہشت گردی کو کھلی چھٹی دینے کا سبب بن رہی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ ایک ایسا قانون بنایا جائے، جو ہر طرح کی دہشتگردی کو ملیا میٹ کرنے کا سبب اور ذریعہ بنے، نہ کہ دہشت گردوں کو کھلی چھٹی دے دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی جماتیں دہشتگردی کے خاتمے کے لئے قومی وحدت کو ضروری سمجھتی ہیں، اور ہم لوگ چاہتے ہیں کہ ترمیم کے نقصانات قوم کے سامنے رکھے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف تمام مذہبی جماعتوں کا موقف سمجھا جائے، کیونکہ آئین میں کی گئی ترمیم امتیازی ہے، اس قانون کے ذریعے دہشت گردوں کو بچ نکلنے کا راستہ دیا گیا ہے۔ عمران خان کی شادی کے سوال سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اُن سے بڑے ہیں، شادی کا فیصلہ کر لیا تو وہ کیا کہہ سکتے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ مبارکباد کا سوال مشکل ہے، میں نے چھوٹے ہوتے ہوئے بھی دوسری شادی کا نہیں سوچا۔
خبر کا کوڈ : 431174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش