0
Friday 9 Jan 2015 01:41

عمران خان رشتہ ازدواج سے منسلک، حق مہر ایک لاکھ رکھا گیا

عمران خان رشتہ ازدواج سے منسلک، حق مہر ایک لاکھ رکھا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ٹی وی اینکر ریحام خان رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے۔ نکاح کی تقریب اسلام آباد میں عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ میں ہوئی، مفتی سعید انور نے نکاح پڑھایا جبکہ عمران خان کے قریبی دوست ذاکر خان اور عون چودھری گواہ بنے۔ ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق عمران خان کی شادی کی تقریب کیلئے دعوت نامے جاری نہیں کیے گئے تھے۔ نکاح کے بعد مفتی سعید انور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ عمران خان اور ریحام خان کا نکاح پڑھا دیا ہے، جبکہ ایک لاکھ روپے حق مہر رکھا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے اس حوالے سے کہا کہ شادی اور ولیمے کی باقاعدہ کوئی تقریب نہیں ہو گی، کل غریب بچوں میں کھانا تقسیم کیا جائے گا۔ پی ٹی آئی کے راہنما عمران اسماعیل نے اس حوالے سے کہا ہے کہ عمران خان اور ریحام خان بہت خوش ہیں، شروع میں پروگرام تھا کہ شادی کی بہت بڑی تقریب ہوگی اور پارٹی ورکرز چاہتے تھے کہ ڈی چوک پر شاندار طریقے سے شادی ہو، لیکن سانحہ پشاور کے باعث باقاعدہ تقریب نہیں ہوگی، کل ولیمے کے بعد غریب بچوں میں کھانا اور کپڑے تقسیم کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 431276
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش