0
Saturday 10 Jan 2015 22:39

آپریشن کےنام پرپولیس نےدکانیں کھول رکھی ہیں، حیدرعباس

آپریشن کےنام پرپولیس نےدکانیں کھول رکھی ہیں، حیدرعباس
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا متحدہ کے کارکنوں کو گرفتار کر کے پولیس تشدد روایت بن گئی۔ کارکن فراز کسی جرم میں مطلوب نہیں تھا دس لاکھ رشوت طلب کی گئی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا کارکن فراز کسی جرم میں مطلوب نہیں تھا دس لاکھ رشوت طلب کی گئی۔ کراچی آپریشن کے نام پر پولیس نے دکانیں کھول لیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کارکنوں کو گرفتار کر کے پولیس تشدد روایت بن گئی ہے ایم کیو ایم کے کارکنوں کو مسلسل گرفتار کر کے لاپتا کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر کی رپورٹ کے مطابق فراز پر بدترین تشدد ہوا۔ حیدر عباس رضوی نے کہا پولیس کیخلاف ہی پولیس کمیٹی بنائی گئی آئی جی سندھ کہاں ہے ان کی ناک کے نیچے سب کچھ ہو رہا ہے۔ سید فراز عالم کی ہلاکت پر پولیس نے ڈی آئی جی ایسٹ کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم قائم کر دی ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کارکن کے قتل کے خلاف اتوار کو یوم سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ اور کاروباری سرگرمیاں بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کھوکھر اپار پولیس نے دو روز قبل ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں فراز کو گرفتار کیا تھا تھانے میں پولیس کے مبینہ تشدد سے فراز ہلاک ہو گیا جس کے بعد مقتول کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی۔ مقتول کے ورثاء کا کہنا ہے کہ فراز پر پولیس نے تشدد کیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوئی۔ مقتول کے ورثاء نے جناح اسپتال میں پولیس اہلکاروں سے بھی ہاتھا پائی کی۔

دیگر ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما حیدر عباس رضوی نے کہا ہے کہ آپریشن کے نام پر پولیس نے دکانیں کھول رکھی ہیں، پولیس کے خلاف پولیس کی انکوائری کمیٹی قبول نہیں، پولیس ظالمانہ کارروائیاں بند کر دے ورنہ صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حیدر عباس رضوی کا کہنا تھا کہ پولیس ہمارے کارکنان پر ظلم کر رہی ہے، فراز عالم پر جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، اسے گرفتار کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور طبی معائنے کیلئے مختلف اسپتالوں میں لے جایا گیا، میڈیکل رپورٹ کے مطابق فراز عالم پر تشدد کیا گیا، فراز عالم نے کورٹ میں بھی جسم پر موجود نشانات دکھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ او نے فراز عالم سے پیسے مانگے، کراچی پولیس چیف اہلکاروں کے مظالم دیکھیں۔
خبر کا کوڈ : 431669
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش