0
Tuesday 13 Jan 2015 17:08

سندھ پولیس نے عزیر بلوچ کو دبئی سے لانے کیلئے تمام دستاویزات وزارت داخلہ کو بھجوا دیں

سندھ پولیس نے عزیر بلوچ کو دبئی سے لانے کیلئے تمام دستاویزات وزارت داخلہ کو بھجوا دیں
اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ شاہد حیات نے کہا ہے کہ لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار سردار عزیر جان بلوچ کی حوالگی کے لئے سندھ پولیس نے تمام دستاویزات وزارت داخلہ کو بھجوا دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے شاہد حیات نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں قید لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار سردار عزیر جان بلوچ کی حوالگی کے لئے سندھ پولیس نے تمام دستاویزات وزارت داخلہ کو بھجوا دی ہیں، اس کے علاوہ ایف آئی اے بھی متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطہ میں ہے اور امید ہے کہ عزیر بلوچ کو جلد وطن لایا جائے گا۔ عزیر بلوچ 29 دسمبر کو ایرانی پاسپورٹ پر عمان سے براستہ سڑک دبئی داخل ہو رہا تھا کہ وہاں موجود حکام نے معمول کی پوچھ گچھ کے بعد اسے حراست میں لے لیا، جبکہ دوران تفتیش عزیر بلوچ نے اپنی شناخت ایرانی شہری کی حیثیت سے کرائی، تاہم بعد میں اس نے اپنی اصل شناخت ظاہر کر دی۔ عزیر بلوچ قتل، اقدام قتل اغوا برائے تاوان اور بھتہ خوری کے کئی مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہے اور 2013ء میں ٹارگٹ کلرز اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن شروع ہونے پر بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 432234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش