0
Monday 19 Jan 2015 16:50

تربیت پاکستان میں حاصل کی، بنگلہ دیشی داعش کا دعویٰ

تربیت پاکستان میں حاصل کی، بنگلہ دیشی داعش کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ بنگلہ دیشی پولیس نے داعش کے چار مبینہ اراکین کو گرفتار کرلیا ہے جن کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے تربیت پاکستان میں حاصل کی تھی۔  خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ میں ڈپٹی کمشنر پولیس شیخ ناظم العالم نے صحافیوں کو ڈھاکہ میں بتایا کہ ملزمان کو پیر کے روز بڑی تعداد میں عسکریت پسندی کو فروغ دینے والے پمفلٹ کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔  انہوں نے بتایا کہ ملزمان میں تنظیم کا مقامی کوارڈینیٹر بھی شامل ہے، جس کی شناخت محمد سخاوت الکبیر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ چاروں افراد نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ٹریننگ پاکستان میں حاصل کی۔  پاکستانی حکام فوری طور پر تبصرہ کرنے کے لئے دستیاب نہیں تھے۔  عالم نے بتایا کہ کبیر نے تحقیقات کے دوران انکشاف کیا ہے کہ وہ ڈھاکہ میں اپنا سیل چلایا کرتے تھے اور وہاں سے بنگلہ دیشی حکومت کی تنصیبات پر حملے کرنے کے لئے فنڈز اور ہتھیار جمع کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔  عالم کے مطابق ان حملوں کو مقصد بنگلہ دیش میں "خلافت" قائم کرنا تھا۔
خبر کا کوڈ : 433701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش