0
Wednesday 21 Jan 2015 01:20

پیٹرول بحران وزراء کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث ہوا، خورشید شاہ

پیٹرول بحران وزراء کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث ہوا، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیٹرول بحران وزراء کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث ہوا۔ پی ایس او کے پاس دو دن کا بھی تیل نہیں۔ دیکھنا ہے بحران کی ذمے داری کس پر عائد ہوتی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت کسی مسئلے کو حل کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتی۔ حکومت کا کام نہیں کہ ہاتھ پر ہاتھ اور ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھی رہے۔ پیٹرول بحران سے پہلے ہی خبردار کر دیا گیا تھا تاہم وزراء کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث بحران پیدا ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس او کے پاس دو دن کا بھی تیل نہیں۔ پیٹرول کی قیمتیں کم ہونے پر چھوٹی کمپنیوں نے تیل منگوانا کم کر دیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ پی ایس او ساٹھ اور دیگر کمپنیاں چالیس فیصد تیل درآمد کرتی ہیں۔ واپڈا، پی آئی اے، این ایل سی سمیت کئی ادارے پی ایس او کے مقروض ہیں۔ خورشید شاہ نے واضح کیا کہ اپوزیشن جماعتیں سب اچھا کہنے کیلئے نہیں ہوتیں، آنکھیں بند کرکے نہیں بیٹھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 434002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش