0
Wednesday 28 Jan 2015 17:08

ڈاکٹر شکیل اوج اور پروفیسر سبط جعفر کا قاتل اپنا تعلق ایم کیو ایم سے بتاتا ہے، کراچی پولیس چیف

ڈاکٹر شکیل اوج اور پروفیسر سبط جعفر کا قاتل اپنا تعلق ایم کیو ایم سے بتاتا ہے، کراچی پولیس چیف
اسلام ٹائمز۔ کراچی پولیس کے سربراہ غلام قادر تھیبو کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شکیل اوج اور پروفیسر سید سبط جعفر زیدی کا قاتل اپنا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے بتاتا ہے، لیکن ہمارے پاس اس کا کوئی ثبوت نہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ پولیس چاہتی ہے کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا ایک بھی واقعہ نہ ہو، اور اس سلسلے میں بھرپور کوششیں بھی کی جا رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال ٹارگٹ کلنگ میں کمی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے پروفیسر شکیل اوج اور پروفیسر سید سبط جعفری زیدی کے قاتلوں میں سے ایک کو گرفتار کر لیا ہے۔

غلام قادر تھیبو نے کہا کہ دونوں علمی شخصیات کو قتل کرنے والا ملزم منصور گورنمنٹ سندھ اسپتال لیاقت آباد میں ملازمت کرتا ہے، اور دوران تفتیش ملزم کا کہنا ہے کہ ملزم نے 1993ء میں ایک دوسری سیاسی جماعت کے 3 کارکنوں کو بھی قتل کیا، اس کے علاوہ گرفتار ملزم رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کے علاوہ لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے، ملزم کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے، لیکن اس کا ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں۔ غلام قادر تھیبو نے مزید کہا کہ پولیس کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ایم کیو ایم سے متعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر بیان کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 435601
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش