0
Thursday 29 Jan 2015 10:18

بنوں، امام بارگاہ کے قریب سے 5 کلو گرام وزنی بم برآمد، ناکارہ بنادیا گیا

بنوں، امام بارگاہ کے قریب سے 5 کلو گرام وزنی بم برآمد، ناکارہ بنادیا گیا
اسلام ٹائمز۔ بنوں میں امام بارگاہ کے قریب سے 5 کلو گرام وزنی بم برآمد ہوا، جسے ناکارہ بنادیا گیا، جس کے بعد بنوں میں سیکورٹی سخت کردی گئی، مجلس وحدت مسلمین ضلع بنوں کے سیکرٹری جنرل نوروز علی نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا کہ پولیس انتظامیہ سے امام بارگاہ کی سیکورٹی سخت کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، تاہم گذشتہ شب امام بارگاہ کے قریب موجود پولیس چوکی کیساتھ نصب 5 کلو گرام وزنی بم برآمد ہوا، جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنادیا۔ انہوں نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ انتظامیہ امام بارگاہ کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کرے، بصورت دیگر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 435762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش