0
Tuesday 3 Feb 2015 01:47

نااہل حکمرانوں کیوجہ سے دہشتگرد کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں، ثمر علی خان

نااہل حکمرانوں کیوجہ سے دہشتگرد کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں، ثمر علی خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر ثمر علی خان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث بم دھماکے و ٹارگٹ کلنگ روز کے معمول بن چکے ہیں، شکارپور خودکش حملہ ایک بہت بڑا سانحہ ہے، اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں آج مسجد، امام بارگاہ اور دیگر مذہبی مقامات محفوظ نہیں ہیں، دہشتگرد ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستانی معاشرے کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سیل کراچی میں اندرون سندھ کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ ثمر علی خان نے کہا کہ مسلمان تو دور کی بات کسی انسان کی بھی جان لینا پوری انسانیت کو قتل کرنے کے مترادف ہے، حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور نااہلی کی وجہ سے آج دہشتگرد کھلے عام دندناتے پھر رہے ہیں۔ رہنما پی ٹی آئی نے سندھ حکومت سے پرُزور مطالبہ کیا کہ سانحہ شکارپور کا نوٹس لیکر ان دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ ثمر علی خان نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 436776
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش