0
Tuesday 3 Feb 2015 00:33

شکار پور سانحہ میں شہادتوں میں اضافے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، علامہ نقی ہاشمی

شکار پور سانحہ میں شہادتوں میں اضافے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، علامہ نقی ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ سانحہ شکارپور پر حکومتی غیر سنجیدگی نے ملت جعفریہ کے دل کو رنجیدہ کیا ہے، پیپلز پارٹی کالعدم تکفیری گروہوں کے خلاف کوئی موثر کارروائی نہیں کر رہی ہے، شکارپور سانحہ میں شہادتوں میں اضافے کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے رہنما علامہ نقی ہاشمی، ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثمر زیدی اور کاچو نیاز علی نے شہدائے سانحہ شکارپور کے ایصال ثواب کیلئے امام بارگاہ باب الحوائج میں منعقدہ قران خوانی اور مجلس ترحیم کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ رہنماوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد حکمرانوں کی ٹال مٹول اور غیر سنجیدگی کے باعث شکارپور میں اتنا بڑا سانحہ رونما ہوا، وفاقی اور سندھ حکومت نے دہشت گردوں سے ساز باز کی ہوئی ہے، عوام کو تحفظ کی امید فقط پاک فوج سے ہی رہ گئی ہے، نواز شریف اور قائم علی شاہ نے نااہلی کی ایسی مثالیں قائم کی ہیں، جن کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی۔

رہنماوں نے مزید کہا کہ شکارپور سانحے میں %30 سے زائد اموات بہتر طبی سہولیات اور ایمبولینسوں کی عدم فراہمی کے باعث پیش آئیں، سندھ کے کرپٹ حکمران قومی خزانہ اپنے بیک بیلنس کے بجائے اگر عوامی فلاح پر خرچ کرتے تو بدانتظامی کا ایسا سنگین واقعہ پیش نہ آتا، اعلٰی عدلیہ سانحہ شکارپور میں ملوث دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ غفلت برتنے پر سندھ حکومت کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کرے اور ایک اعلٰی سطح کا کمیشن تشکیل دیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 436768
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش