0
Thursday 5 Feb 2015 20:27

مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں امن کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، فرید پراچہ

مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں امن کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، فرید پراچہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام ناصر باغ سے اسمبلی ہال تک کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی میں ہزاروں خواتین اور بچے بھی شریک ہوئے۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، امیر جماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد، ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی عبدالغفار عزیز، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پنجاب نذیر احمد جنجوعہ و دیگر نے کی۔ ریلی اسمبلی ہال پہنچ کر بڑے جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی۔ یہاں خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری بھارت کے پنجۂ استبداد سے آزاد ہوں گے۔ اقوام متحدہ اور عالمی برادری کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف جلد فیصلہ کرے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں امن کے قیام میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے بھارت ظالمانہ ہتھکنڈے آزما رہا ہے۔ بھارت کی آٹھ لاکھ فوج نے کشمیریوں کا جینا مشکل بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ڈھونگ الیکشن کے ذریعے عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی مگر انتخابات کے بعد کی صورتحال نے بھارت کو کشمیر میں گورنر راج نافذ کرنے پر مجبور کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 437702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش