0
Saturday 7 Feb 2015 04:52

آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے

آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے ہیں، سینٹ انتخابات میں ٹکٹ کی الاٹمنٹ کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری منظر پر نہیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق پارٹی میں اعلیٰ سطح پر اندرونی اختلافات نے آصف علی زرداری کو شدید دھچکا پہنچایا ہے، کیونکہ بلاول بھٹو سکیورٹی خدشات کی وجہ سے سینیٹ انتخابات سے دور ہیں۔ بلاول بھٹو نے اپنی خواہشات کے برعکس پارٹی معاملات کو دیکھتے ہوئے پنجاب میں بھی پارٹی معاملات سے ہاتھ کھینچ لیا ہے، یہاں تک کہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو بھی یقین نہیں ہے کہ وہ کب وطن واپس آئینگے۔ بلاول پارٹی میں نئے چہروں کو شامل کرکے پارٹی کو اپنی مرضی کے مطابق چلانا چاہتے تھے۔ تھر پارکر بحران پر بدانتظامی پر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور منظور وسان کو شوکاز نوٹس جاری ہونے پر باپ بیٹے کے درمیان اختلافات سامنے آئے، جبکہ وہ اپنی پھوپھی فریال تالپور کو اضافی اختیارات دینے پر بھی والد سے نالاں تھے۔
خبر کا کوڈ : 438066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش