0
Saturday 7 Feb 2015 04:47

سینیٹ انتخابات، امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس

سینیٹ انتخابات، امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کے انتخابات میں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جمعہ کو بلاول ہاو¿س میں پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صدارت میں منعقد ہوا ۔پارلیمانی بورڈ میں راجہ پرویز اشرف ، وزیرا علیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،رضا ربانی ، شیری رحمان اور فریال تالپور نے شرکت کی ۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے پہلے مرحلے میں سندھ میں سینیٹ کی 11نشستوں کے لیے پیپلزپارٹی کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے دی گئی 30 سے زائد درخواستوں کا جائزہ لیا گیا اور مختلف امیدواروں کے انٹرویوز بھی کیے گئے ۔ ان میں رحمان ملک ، مولا بخش چانڈیو ، نجمی عالم ، گل محمد جاکھرانی ، لال بخش بھٹو ، ندیم بھٹو ، نور جہاں بلوچ ، فرزانہ بلوچ ، پروفیسر این ڈی خان ، منیرہ شاکر ، ذوالفقار قائم خانی ، جسٹس ریٹائرڈ دیدار حسین شاہ ، جام تماچی انڑ ، خالد جاوید ، زاہد بھرگڑی اور دیگر شامل ہیں ۔ ان نشستوں کے لیے 100امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں ۔ہفتہ کو دیگر 50 سے زائد درخواستوں کا جائزہ اور امیدواروں کے انٹرویوز لیے جائیں گے ۔ ان امید واروں میں قادر پٹیل ، اسلام الدین شیخ ، ارشد نقوی ، سلیم مانڈوی والا ، فدا ڈھکن ، نثار بلوچ ، پیر مظہر الحق ، حبیب الدین جنیدی ، فاروق نائیک ،گل محمد لاٹ ، الماس پروین اور دیگر شامل ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں سینیٹ کی 11نشستوں کے لیے رحمن ملک ،فاروق ایچ نائیک ،سلیم ایچ مانڈی والا ،گل محمد لاٹ ،اسلام الدین شیخ ،عبدالقیوم سومرو ، عبدالقادر پٹیل،پیر مظہر الحق مضبوط امیدوار ہیں ۔تاہم ٹکٹیں جاری کرنے کا حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا ۔ سندھ میں 11 نشستوں میں 7 جنرل ، 2 ٹیکنو کریٹس اور 2 خواتین کی نشستیں شامل ہیں ۔ پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ ایم کیو ایم سمیت دیگر پارلیمانی جماعتوں سے رابطہ کرکے 7 نشستیں حاصل کی جائیں ۔ اس حوالے سے ان پارلیمانی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں ۔ آئندہ ہفتہ سندھ میں سینیٹ کے انتخابات کے لےے سیاسی جوڑ توڑ کے حوالے سے اہم ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مخدوم امین فہیم بیرون ملک دورے پر ہیں۔ وہ دو سے تین روز میں پاکستان آئیں گے۔ ان کا غیر ملکی دورہ اور اجلاس میں عدم شرکت پر پارٹی حلقوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 438065
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش