0
Monday 9 Feb 2015 22:13

گلگت بلتستان کے آئندہ الیکشن میں میرا کردار مکمل طور پر غیر جانبدار ہوگا، شیخ حسن جعفری

گلگت بلتستان کے آئندہ الیکشن میں میرا کردار مکمل طور پر غیر جانبدار ہوگا، شیخ حسن جعفری
اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ والجماعت، سربراہ مرکز انجمن امامیہ اسکردو حجۃ الاسلام علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں میرا کردار مکمل طور پر غیر جانبدار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میری کسی جماعت یا امیدوار سے کوئی وابستگی یا ہمدردی نہیں اور نہ ہی کسی کے حق میں عوام کی رائے تبدیل کرنے کا ارادہ ہے۔ جو لوگ الیکشن کے بارے میں میری رائے کا انتظار کر رہے ہیں انہیں بتا دیا ہے کہ وہ اپنی مرضی اور ضمیر کے مطابق ووٹ کا خود فیصلہ کریں۔ میری دلچسپی صرف ایسے امیدواروں سے اس حد تک ہے کہ وہ ذاتی اور پارٹی مفاد کی بجائے عوام اور علاقہ کے مفاد کے لیے کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہو چکی وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کریں گے۔ گلگت بلتستان کو اہل اور مخلص قیادت کی ضرورت ہے جو علاقائی اور مذہبی تعصبات سے بالاتر ہو کر خطہ میں قیام امن اور معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے موثر کام کر سکیں۔ علامہ محمد حسن جعفری نے کہا کہ میرے الیکشن میں حصہ لینے والی تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں سے اپیل ہے کہ وہ عوام میں نفرت پھیلا کر انتخابی مہم میں حصہ لینے کی بجائے اپنے منشور اور کارکردگی سے لوگوں کو منوائیں اور ہر طرح کی غیراخلاقی اور تشدد پر مبنی سرگرمیوں سے دور رہیں۔
خبر کا کوڈ : 438902
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش