0
Friday 13 Feb 2015 21:57

امریکا میں پولیس نے 3 مسلمانوں کے قتل کی تحقیقات کیلئے ایف بی آئی سے مدد طلب کر لی

امریکا میں پولیس نے 3 مسلمانوں کے قتل کی تحقیقات کیلئے ایف بی آئی سے مدد طلب کر لی
اسلام ٹائمز۔ امریکا کی ریاست کیرولائنا میں پولیس نے 3 مسلمان شہریوں کے قتل کی تحقیقات کے لئے ایف بی آئی سے مدد طلب کر لی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز کیرولائنا میں قتل کئے گئے 3 مسلمانوں کے قتل اور مقتولین کے والد ابو صالح کی جانب سے اسے نفرت پر مبنی قتل کی واردارت قرار دیئے جانے کے بعد کیس سنجیدہ نوعیت اختیارکر گیا ہے۔ مقتولین کے والد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ میری 2 بیٹیوں اور داماد کو مذہب سے نفرت کی وجہ سے قتل کیا گیا جبکہ امریکی میڈیا نے شہریوں پر بار بار اسلامی دہشت گردی کے لفظ کی یلغار کر کے انہیں مسلمانوں سے خوفزدہ کردیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ شدت پسند عیسائی ہمیں نشانہ بنا رہے ہیں۔ دوسری جانب 3 مسلمانوں کے قتل کا واقعہ رپورٹ ہونے پر پولیس نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مقتولین کا اپنے ایک ہمسائے کے ساتھ پارکنگ کے معاملے پر تنازعہ چل رہا تھا اور امکان ہے کہ اسی وجہ سے انہیں قتل کیا گیا ہو تاہم مقتولین کے والد کے بیان کے بعد پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے ایف بی آئی سے مدد طلب کر لی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی کیرولائنا ریاست میں چیپل ہل کے مقام پرنامعلوم شخص نے 2 خواتین اور ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا جس کے الزام میں پولیس نے 46 سالہ ملزم کریگ اسٹیون ہکس کو گرفتارکیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 440082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش