0
Monday 23 Feb 2015 23:50

مسلم لیگ نواز گلگت بلتستان میں بروقت انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں، الیاس صدیقی

مسلم لیگ نواز گلگت بلتستان میں بروقت انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں، الیاس صدیقی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز گلگت بلتستان میں بروقت انتخابات کروانے میں سنجیدہ نہیں اور چیف سیکرٹری کے زیر نگرانی ایک ملازم کو نگران وزیراعلٰی اور غیرمقامی اور رکن قومی اسمبلی کو گورنر گلگت بلتستان تعینات کر کے علاقے کے وسائل پر ہاتھ صاف کرنے کی کوشش ہے۔ پیر کرم علی شاہ کو گورنری سے فارغ کرنے کا بنیادی مقصد غیرمقامی شخص کو سپریم اپیلٹ کورٹ میں چیئرمین لانا ہے۔ موجودہ حکومت کے دور اقتدار میں تمام تقرریاں متنازعہ ہوئی ہیں اور یہی اقدامات علاقے میں منافرت پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان متنازعہ اقدامات کے خلاف عملی جدوجہد کا آغاز کیا جائیگا اور مجلس وحدت مسلمین نے تمام جماعتوں سے مشاورت کیلئے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیٹیکل کونسل مجلس وحدت مسلمین کے کوارڈینیٹر سعید الحسنین کی نگرانی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو جلد سے جلد پارٹی رہنماؤں سے رابطہ کر کے کانفرنس کے انعقاد کو یقینی بنائیں گے۔ آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں کی روشنی میں گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کا لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف حیلے بہانوں کے ذریعے مسلم لیگ نواز الیکشن کو التواء میں ڈالنا چاہتے ہیں۔ الیکشن کی تیاری کیلئے اگر فنڈز کا مسئلہ ہے تو وزراء کی ایک فوج ظفر موج کیوں تشکیل دی گئی ہے اور یہ وزراء مختلف علاقوں کے دورے کرکے عوامی اجتماعات منعقد کر کے فنڈز کو خرد برد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزراء کی نجی تقریبات پر پابندی عائد کی جائے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے سے بچایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 442565
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش