0
Monday 23 Feb 2015 23:44

میری سیاست کا قبلہ و کعبہ گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کرنا ہے، منظور پروانہ

میری سیاست کا قبلہ و کعبہ گلگت بلتستان کے عوام کی خدمت کرنا ہے، منظور پروانہ
اسلام ٹائمز۔ آزاد امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان انجئنیئر منظور پروانہ نے استک اسکردو میں عوامی نمائندوں سے اپنی ملاقات میں کہا ہے کہ میری سیاست کا قبلہ و کعبہ گلگت بلتستان کی عوام کی خدمت کرنا ہے، گلگت بلتستان کے قومی مسائل کا حل اور تشخص کی بحال میری زندگی کا مقصد ہے۔ وفاقی پارٹیوں کے پاس گلگت بلتستان کے عوام کی بنیادی و انسانی حقوق کا کوئی حل موجود نہیں اور نہ ہی ان پارٹیوں کے منشور میں گلگت بلتستان کا ذکر موجود ہے۔ گلگت بلتستان کے عوامی مفادات کو وفاقی پارٹیوں کے ٹکٹ پر قربان نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں آزاد حیثیت میں حصہ لوں گا اور میرا مقابلہ پاکستان کی تمام سیاسی و مذہبی پارٹیوں سے ہوگا۔ روندو میں مذہبی کارڈ انتخابات پر اثر انداز ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہے تاہم پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ناک آؤٹ ہونگے، تحریک انصاف اور دیگر سیاسی پارٹیوں نے ابھی تک کوئی ہوم ورک نہیں کیا ہے، امید ہے تحریک اسلامی، تحریک انصاف متحدہ قومی موؤمنٹ اور دیگر جماعتیں میری حمایت کرے گی۔

منظور پروانہ نے کہا کہ وفاقی سیاسی اور مذہبی پارٹیاں گلگت بلتستان کے انتخابات میں اثرو رسوخ اور پیسوں کا بڑے پیمانے پر استعمال کر کے لوگوں کے ضمیروں کو خریدنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے تاہم روندو کے عوام اس بار آزمائے ہووں کو عبرت کا نشاں بنائے گی، روندو میں انتخابات میں دھاندلی کی کسی بھی طرف سے کوشش کی گئی تو انتخابات کا پرامن کہلانا خواب بن کر رہ جائے گا۔ انتخابات میں کامیابی ملی تو روندو حلقے کو گلگت بلتستان کے لئے مثالی حلقہ بنا کر دکھاؤں گا۔ میرے جیتنے کی صورت میں روندو میں کرپشن اور اقرباء پروری کا خاتمہ ہوگا کیونکہ میرے ساتھ نہ کوئی کرپٹ ٹھیکہ دار ہے اور نہ ہی رشوت خور سرکاری آفیسر، روندو کے غریب اور متوسط افراد ہی مجھے ووٹ دیں گے اور میری غریبوں کو حق دلانے، میرٹ کی بحالی اور انصاف کی فراہمی کے لئے جدوجہد جاری رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 442564
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش