0
Wednesday 25 Feb 2015 10:51

مقبوضہ کشمیر میں اتحادی حکومت کی تشکیل پر اتفاق

مقبوضہ کشمیر میں اتحادی حکومت کی تشکیل پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ جموں کشمیر میں حکومت تشکیل دینے کے لیے چلنے والی سیاسی رسہ کشی اب ختم ہو گئی ہے۔ منگل کو بی جے پی صدر امت شاہ اور پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی کی ملاقات کے بعد دونوں پارٹیاں مل کر جموں کشمیر میں حکومت بنانے پر راضی ہو گئیں ہیں۔ خبروں کے مطابق مفتی سعید کشمیر کے نئے سی ایم ہوں گے جبکہ بی جے پی کے پاس ڈپٹی سی ایم کا عہدہ رہے گا۔ ملاقات ختم ہونے کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بی جے پی کے صدر امت شاہ نے کہا کہ پی ڈی پی اور بی جے پی میں بات چیت کے بعد ایک مشترکہ پروگرام پر اتفاق ہو گیا ہے جلد ہی جموں کشمیر میں مقبول حکومت کا قیام ہو گا جبکہ محبوبہ مفتی نے امت شاہ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ جموں کشمیر کے لوگوں کے مفادات کو ذہن میں رکھ کر ہی دونوں پارٹیوں نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ ‘ یہ حکومت صرف پاور شیئرنگ کے لئے نہیں بلکہ یہ حکومت ریاست کے لوگوں کے دل جیتنے کے لئے کام کرے گی۔’ محبوبہ نے آگے کہا کہ اتحاد کا فیصلہ نیشنل انٹریسٹ میں لیا گیا ہے۔ یہ حکومت بدعنوانی کے خلاف اور ریاست میں امن قائم کرنے کا کام کرے گی۔ غور طلب یہ بات ہے کہ کچھ دن پہلے ہی بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اور پارٹی صدر امت شاہ نے بھی واضح کر دیا تھا کہ جموں و کشمیر میں جلد ہی حکومت کی تشکیل ہو جائی گی۔ گزشتہ دنوں دونوں پارٹیوں کے درمیان آخری دور کی بات چیت چل رہی تھی اور بی جے پی لیڈروں نے اس اہم مذاکرات کی معلومات گورنر اےنےن ووہرا کو بھی دی تھی۔

جموں کشمیر میں 87 اسمبلی سیٹوں کے لئے نومبر۔ دسمبر میں ہونے والے انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو مکمل اکثریت نہیں ملی تھی۔ اس کے بعد حکومت بنانے پر بحران کھڑا ہو گیا تھا۔ حکومت نہ بننے کی وجہ سے 9 جنوری کو ریاست میں گورنر راج نافذ ہو گیا۔ جموں کشمیر آئین کی دفعہ 92 کے تحت صدر نے چھ ماہ کے لیے گورنر راج نافذ کر دیا تھا۔ انتخابات میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی 28 سیٹیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئی۔ بی جے پی 25 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ نیشنل کانفرنس نے 15 اور کانگریس نے 12 سیٹیں جیتیں۔
خبر کا کوڈ : 442949
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش