0
Wednesday 25 Feb 2015 17:20

کراچی، اسپیشل برانچ نے تھانوں میں تعینات افسران کی خفیہ نگرانی شروع کر دی

کراچی، اسپیشل برانچ نے تھانوں میں تعینات افسران کی خفیہ نگرانی شروع کر دی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس کے شعبہ اسپیشل برانچ نے شہر میں تھانوں کی سطح پر تعینات پولیس افسران کی خفیہ نگرانی شروع کر دی ہے، اس حوالے ایس ایچ اوز، ایس آئی اوز، ہیڈ محرر اور تھانوں کی سطح پر دیگر پولیس افسران کی زیر استعمال گاڑیوں، قیمتی موبائل فون، رہائش اور دیگر اخراجات کی فہرستیں تیار ہو رہی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شہر کے تھانوں میں تعینات کئی تھانے دار نہ صرف اپنی مالی حیثیت سے بڑھ شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں، بلکہ قیمتی گاڑیاں استعمال کر رہے ہیں، جن کی مالیت لاکھوں روپے میں ہے، جبکہ ان کی پرتعیش زندگی گزارنے کے ذرائع کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے۔ تھانیداروں کے زیر استعمال گاڑیوں کی رجسٹریشن نمبر کی مدد سے اس بات کا بھی سراغ لگایا جا رہا ہے کہ وہ گاڑیاں ان کی ملکیت میں ہے یا وہ کسی اور کے نام پر ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تھانیداروں کے ساتھ ساتھ اسٹیشن انویسٹی گیشن آفیسرز (ایس آئی اوز) اور تھانوں کے ہیڈ محرر کی بھی خفیہ فہرستیں مرتب کی جا رہی ہیں کہ وہ اپنی مالی حیثیت کے مطابق زندگی بسر کر رہیں یا وہ بھی دیگر پولیس افسران کی طرح پر آسائش زندگی بسر کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 443062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش