0
Tuesday 3 Mar 2015 18:09

کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ کا سانحہ بلدیہ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا حکم

کراچی، ڈی جی رینجرز سندھ کا سانحہ بلدیہ میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا حکم
اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے سانحہ بلدیہ میں ملوث افراد اور ان کے ہمدردوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز ہیڈکوارٹر میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی سربراہی میں سانحہ بلدیہ سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکٹر کمانڈرز سمیت انٹیلی جنس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر رینجرز انٹیلیجنس کی جانب سے سانحہ بلدیہ میں ملوث افراد اور تنظیم کی نشاندہی کی گئی، جس کے بعد ڈی جی رینجرز نے کراچی آپریشن میں مزید تیزی لانے کا حکم دیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس کے دوران بھتہ خور گروپ کی جانب سے سانحہ بلدیہ کے تفتیشی افسر اور متاثرین کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر بھی غور کیا گیا، جبکہ سانحے کے ملزم رضوان قریشی کی اچانک گمشدگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سانحہ بلدیہ کی تحقیقات میں بعض عناصر کے اثر انداز ہونے پر تشویش ہے، تاہم ڈی جی رینجرز نے سانحے میں ملوث افراد اور ان کے ہمدروں کی گرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے کراچی آپریشن میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 444640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش