0
Friday 6 Mar 2015 01:45

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی قائدین شہدائے شکارپور کے چہلم میں شرکت کرینگے، مہدی عابدی

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی قائدین شہدائے شکارپور کے چہلم میں شرکت کرینگے، مہدی عابدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے کہا ہے کہ وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کی جانب سے منعقدہ چہلم شہدائے کربلا معلٰی شکارپور میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری کی ہدایت پر مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی، علامہ حسن ظفر نقوی اور ناصر شیرازی خصوصی شرکت کریں گے اور خانوادہ شہداء سے اظہار یکجہتی کریں گے، جبکہ کارکنان کو بھی ہدایت جاری کی ہیں کہ وہ خانوادہ شہداء کے چہلم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ وحدت میڈیا سیل سے جاری بیان میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید مہدی عابدی نے کہا ہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری بیرون ملک تنظیمی دورے کے باعث شہدائے شکارپور کی چہلم میں شرکت نہیں کرسکیں گے، اس بناء پر انکی خصوصی ہدایت پر علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ امین شہیدی اور ناصر شیرازی خصوصی شرکت کریں گے۔

مہدی عابدی نے کہا کہ شہدائے شکارپور کے ورثاء کے ہر فیصلے کا احترام اور پابندی ہم فرض سمجھتے ہیں، جس جرأت و بہادری سے خانوادگان شہدائے شکارپور نے 582 کلومیڑ طویل تاریخی لانگ مارچ کرکے اپنے جائز حقوق کا دفاع کیا، اس کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی، وارثان شہدائے شکارپور کی جدوجہد کسی خاص مسلک یا گروہ کیلئے نہیں، بلکہ سرزمین اولیاء سندھ کے ہر مظلوم اور محروم شہری کیلئے ہے، جو دہشتگردی، غربت اور لوٹ مار کی سیاست کی بھینٹ چڑھائے جا رہے ہیں۔ مہدی عابدی نے کہا کہ الحمد اللہ وارثان شہداء کمیٹی شکارپور کے کامیاب لانگ مارچ کے باعث آج قانون نافذ کرنے والے ادارے سندھ دھرتی کو نجس تکفیری عناصر سے پاک کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں، جس کی واضح مثال سانحہ کربلائے معلٰی شکارپور میں ملوث ماسٹر مائنڈز اور سفاک دہشتگردوں کی گرفتاری اور سندھ بھر میں تکفیری سوچ کے پرچار میں ملوث مدارس کی بندش ہے۔
خبر کا کوڈ : 445217
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش