0
Friday 6 Mar 2015 12:25
متحدہ اسٹيبليمشنٹ سے بدلہ نہيں لے سکتی

آئی ایس پی آر ایم کیو ایم پر پابندی لگادے، شاید پھر کارکن گرفتار نہ ہوں، الطاف حسین

آئی ایس پی آر ایم کیو ایم پر پابندی لگادے، شاید پھر کارکن گرفتار نہ ہوں، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ متحدہ اسٹیبلشمنٹ سے بدلہ نہیں لے سکتی، آئی ایس پی آر نوٹس جاری کرکے ایم کیو ایم پر پابندی لگا دے، شاید اس کے بعد کارکنوں کی گرفتاریاں نہ ہوں، بے گناہ ورکرز کو گرفتار کرکے قتل کر دیا جاتا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نائن زیرو پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انتہائی سخت لہجہ اختیار کیا، الطاف حسین کا کہنا ہے کہ کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کر لیا جاتا ہے، عدالتوں میں بھی جاتے ہیں، تو وہاں بھی انصاف نہیں ملتا، کراچی کے نام پر آپریشن شروع کیا گیا، ہر چیز کا الزام متحدہ پر لگا دیا جاتا ہے، بارش آئے، سیلاب یا سونامی سب ایم کیو ایم کے لڑکے کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی بلوچستان کو تقسیم کرنے کی باتیں کر رہے ہیں، کیا نواز شریف نے جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ نہیں لگایا تھا، کیا بے نظیر بھٹو خود کو سندھی کہلوانے پر فخر نہیں کرتی تھیں، عمران خان کے لوگ اسلام آباد میں قبضہ کرلیں تو اسٹیبلشمنٹ کچھ نہیں کرتی، میرے چچا، بھتیجے کو گرفتار کرنیوالوں میں رینجرز اور پولیس شامل تھی، کارکنوں کو گرفتار کرنے کے بعد قتل کرکے پھينک دیا جاتا ہے، پريس کانفرنس کرکے ہم پر الزامات لگائے جاتے ہیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ متحدہ اسٹيبليمشنٹ سے بدلہ نہيں لے سکتی، آئی ایس پی آر نوٹس جاری کرکے ايم کيو ايم پر پابندی لگا دے، شاید اس کے بعد ہمارے کارکنوں کو گرفتار نہ کیا جائے، ان کا مطالبہ ہے کہ جنوبی افریقا سے ٹارگٹ کلنگ کیلئے آنیوالوں کو ایئرپورٹ پر پکڑا جائے۔ متحدہ کے قائد نے کارکنوں سے کہا کہ آج نہیں تو کل آپ کو مجھے چھوڑنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 445246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش