0
Monday 9 Mar 2015 09:18

سعودی عرب اسلحے کا سب سے بڑا خریدار بن گیا، بھارت کا دوسرا نمبر

سعودی عرب اسلحے کا سب سے بڑا خریدار بن گیا، بھارت کا دوسرا نمبر
اسلام ٹائمز۔ دنیا میں اسلحے کی خریداری میں سعودی عرب بھارت سے بھی بازی لے گیا، 2014 میں سعودی عرب اسلحہ خریدنے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے۔ عالمی منڈی اور معیشت کے بارے میں تحقیق کرنے والی کمپنی آئی ایچ ایس نے رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ 6 برس سے دنیا میں دفاعی تجارت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے اور 2014 میں کل 64.4 ارب ڈالر کی تجارت ہوئی، جس میں سب سے زیادہ حصہ سعودی عرب کا رہا۔ آئی ایچ ایس کے مطابق اسلحے کی تجارت میں اس ریکارڈ اضافے کی وجہ دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کی جانب سے فوجی طیاروں کی مانگ میں اضافہ اور مشرق وسطیٰ اور ایشیائی بحرالکاہل کے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے۔ 2013 کی طرح 2014 میں بھی اسلحے کی فروخت میں امریکا پہلے نمبر پر رہا۔ اس کے بعد روس، فرانس، برطانیہ اور جرمنی کا نمبر رہا۔ اسلحے کی عالمی تجارت کی سالانہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے اسلحے کی مانگ میں ڈرامائی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سعودی عرب کے آئندہ خریداری کے آرڈرز کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ 2015 میں ان سودوں کی لاگت 9.8 ارب ڈالر ہو جائے گی، جو کہ اسلحے کی عالمی خریداری کا 52 فیصد ہو گا۔ یوں 2015 میں عالمی منڈی میں اسلحے پر خرچ ہونے والے ہر 7 ڈالر میں سے ایک ڈالر سعودی عرب خرچ کر رہا ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ اسلحے کی سب سے بڑی علاقائی منڈی ہے اور آنے والے 10 برس میں یہاں 110 ارب ڈالر کے اسلحے کی فروخت ہو سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 445894
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش