0
Wednesday 11 Mar 2015 11:14

سیاستدان اپنا کردار مثالی بنائیں جو قابل تقلید ہو، رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی بھٹی

سیاستدان اپنا کردار مثالی بنائیں جو قابل تقلید ہو، رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی بھٹی
اسلام ٹائمز۔ سرگودھا سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ پاکستان کو مستحکم اور خوشحال ملک بنانے کیلئے سیاستدانوں کو مثالی کردار ادا کرنا ہو گا۔ حکمران جماعت کے ممبر پارلیمنٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری حکومت توانائی کے بحران سمیت تمام معاشی مسائل کو حل کر کے ہی دم لے گی، حکومت میں آنے کی خواہش رکھنے والے سیاستدان ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایسا رویہ اختیار کریں جو دوسروں کیلئے بھی قابل تقلید ہو۔ انکا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کو ملکی حالات کا درست ادراک کرنا چاہئے اور ایسی بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے، جس سے ملک کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے، پاکستان حالت جنگ میں ہے اور نازک دور سے گزر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 446516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش