0
Saturday 14 Mar 2015 19:11

نیویارک میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے 2 پاکستانی نژاد بھائیوں کو 35 سال قید کی سزا

نیویارک میں حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والے 2 پاکستانی نژاد بھائیوں کو 35 سال قید کی سزا
اسلام ٹائمز: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میامی میں مقامی عدالت سے جاری دستاویزات میں کہا گیا شہریار عالم قاضی اور رئیس عالم قاضی نامی 2 بھائیوں کو 2012 میں نیویارک میں حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور کیس کے آغاز میں دونوں مجرموں نے اس الزام کو ماننے سے انکار کیا تاہم اب دونوں نے نیویارک میں حملوں کی منصوبہ بندی اور اس کے لیے دہشت گردوں کو تعاون فراہم کرنے کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔ عدالت کے مطابق ملزم رئیس عالم نیورک میں دہشت گردی کے مقصد سے فلوریڈا گیا جہاں اس نے دہشت گردوں کو بم دھماکے کرنے کے لیے معلومات فراہم کیں۔ پولیس حکام کے مطابق مجرم رئیس عالم کو پہلے اور اس کے بڑے بھائی شہریار عالم کو بعد میں گرفتار کیا گیا۔ تاہم شہریار عالم نے اس منصوبہ بندی کی تفصیلات سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا تھا جب کہ دونوں مجرموں نے 2014 میں سرکاری ملازم پر حملے کا بھی اعتراف کیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مجرم کے قبضے سے بم بنانے کے آلات اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا تھا جب کہ عدالت نے مرکزی مجرم رئیس عالم کو 35 اور شہریار عالم کو 17 سال قید کی سزا سنائی ہے جس پر عملدرآمد 5 جون سے ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 447420
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش