0
Monday 30 Mar 2015 23:49

یمن، یو این اور او آئی سی کشیدگی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، پاکستان

یمن، یو این اور او آئی سی کشیدگی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، پاکستان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ یمن کے حوالے سے پیدا ہونے والی کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی زیر صدارت مشرق وسطٰی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلٰی سطحی اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف سہیل امان، پاکستان نیوی کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ سمیت وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان سعودی عر ب کی خود مختاری اور سالمیت پر آنچ نہیں آنے دے گا۔ اس اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اسلامی ممالک کے سربراہان سے رابطہ کریں گے اور اس رابطے کا مقصد مشرق وسطٰی میں جاری کشیدگی کو ختم کرنا ہو گا۔ اس اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان مشرق وسطٰی کو بحران سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس اجلاس کے ذریعے پاکستان کی جانب سے مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ اقوام متحدہ اور او آئی سی اس کشیدگی کو ختم کرنے میں اپنا کردار کریں۔ اس کے علاوہ یمن میں محصور پاکستانیوں کے انخلاء اور وہاں جاری سعودی آپریشن پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 451048
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش