0
Saturday 4 Apr 2015 00:14

تمام ٹارگٹ کلنگ پارٹی عہدیدار کے کہنے پر کیں، ایم کیو ایم کے گرفتار ٹارگٹ کلر کا اعتراف

تمام ٹارگٹ کلنگ پارٹی عہدیدار کے کہنے پر کیں، ایم کیو ایم کے گرفتار ٹارگٹ کلر کا اعتراف
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ہونے والے ٹارگٹ کلر کامران عرف منا نے قیادت کے خلاف جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم کے سامنے اعراف کیا ہے کہ اس نے تمام وارداتیں پارٹی عہدیدار کے کہنے پر کی ہیں۔ ایم کیو ایم کا کارکن کامران عرف منا 14 افراد کا قاتل ہے اور اس نے جے آئی ٹی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ اسے قتل کرنے کے لئے احکامات پارٹی عہدیدار عابد چیئرمین کی جانب سے دیئے جاتے تھے۔ جے آئی رپورٹ کے مطابق ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ پارٹی کے لئے بھتہ بھی وصول کرتا رہا ہے، جبکہ مال بردار گاڑیوں سے 150 سے 200 یومیہ بھتہ وصول کیا کرتا تھا۔ اس نے مزید بتایا کہ بڑی دکانوں سے 400، چھوٹی دکانوں سے 150 سے 200 روپے یومیہ وصول کئے جاتے تھے۔ اس کے علاوہ ملزم نے بتایا ہے کہ وہ ہیوی گاڑیوں سے 200 اور چھوٹی مال بردار گاڑیوں سے 100 روپے یومیہ وصول کرتا تھا۔ جے آئی ٹی میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملزم کامران عرف منا کی نشاندہی پر بلٹ پروف جیکٹس اور بم بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ عدالت کی جانب سے ملزم کا قتل کے مقدمے میں 4 اپریل تک جسمانی ریمانڈ دے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 451810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش