0
Sunday 5 Apr 2015 23:46

ایران، پاکستان اور سعودی عرب سہ فریقی کانفرنس طلب کرکے مسئلہ یمن حل کریں، اسداللہ بھٹو

ایران، پاکستان اور سعودی عرب سہ فریقی کانفرنس طلب کرکے مسئلہ یمن حل کریں، اسداللہ بھٹو
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو نے کہا ہے کہ ایران، پاکستان اور سعودی عرب سہ فریقی کانفرنس کا انعقاد کرکے یمن کے مسئلے کو حل کریں، گورنر سندھ نے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی اور عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم کراچی میں جماعت اسلامی سندھ کی ایک روزہ مالیاتی ورکشاپ سے صدارتی خطاب کے دوران کیا، ورکشاپ میں کراچی سمیت سندھ بھر سے ناظمین مالیات نے شرکت کی۔ اسداللہ بھٹو نے کہا کہ یمن کی صورتحال میں پاکستان کو ثالثی کا کردار ادا کرکے مسلم امہ کو تقسیم کرنے والی سازشوں کو ناکام بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایران پاکستان اور سعودی عرب سہ فریقی کانفرنس کا انعقاد کرکے مسئلہ کو حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ عشرت العباد نے گورنر ہاﺅس میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کا اجلاس طلب کرکے ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی اور انتخابات میں اثر انداز ہونے کیلئے اپنی گورنر شپ کے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے، جس کا الیکشن کمیشن کو فوری نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخابات کو بلٹ اور کیمرے کے ذریعے ہائی جیک کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 452154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش