0
Tuesday 7 Apr 2015 09:42

کشمیریوں کا موقف طاقت یا دھونس سے دبایا نہیں جا سکتا، حریت کانفرنس

کشمیریوں کا موقف طاقت یا دھونس سے دبایا نہیں جا سکتا، حریت کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی ایگزیکٹو کونسل، جنرل کونسل اور ورکنگ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس حریت چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی زیرصدارت سری نگر میں ہوا۔ اجلاس میں حریت کانفرنس کی اکائیوں کے سربراہوں اور نمائندوں سے شرکت کی۔ اجلاس میں مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے حریت کانفرنس کے اس آئینی موقف کو دہرایا گیا کہ مسئلہ کشمیر کے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ایک دیرپا اور منصفانہ حل تک جدوجہد ہر سطح پر جاری رہے گی اور طاقت یا دھونس دبائو کی پالیسیوں کے بل بوتے پر حق و انصاف پر مبنی تحریک کو کسی بھی صورت میں دبایا نہیں جا سکتا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس جموں کشمیر کے عوام کے جذبات اور احساسات کی ترجمانی کرتے ہوئے اپنے اس موقف پر سختی سے قائم ہے کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیے بغیر اس خطے میں دیرپا امن اور سلامتی کا قیام ناممکن ہے۔ اجلاس میں حریت چیئرمین نے اراکین گذشتہ ہفتے دلی میں قیام کے دوران اپنی سیاسی سرگرمیوں بارے بھی آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 452464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش