0
Wednesday 8 Apr 2015 00:10

عمران خان کیخلاف پارلیمنٹ میں جو ہوا وہ پلاننگ کے تحت کیا گیا، شیخ رشید

عمران خان کیخلاف پارلیمنٹ میں جو ہوا وہ پلاننگ کے تحت کیا گیا، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مجھے اسمبلی میں بولنے نہیں دیا جاتا، وجہ طلب کرنے پر انہوں نے کہا کہ شاید ان کو مجھ سے کوئی ذاتی مسئلہ ہے جس کے باعث مجھے اسمبلی میں بولنے کی اجازت نہیں دی جاتی اور کئی مرتبہ تو آف دی ریکارڈ اسپیکر صاحب مجھے کہہ چکے ہیں کہ شیخ صاحب آپ اسمبلی میں نہ آیا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کل جو بھی عمران خان کے ساتھ کیا گیا وہ ایک پلاننگ کے تحت کیا گیا تھا اور اس پلاننگ کے پیچھے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف ہیں اور حیران کن بات تو یہ ہے کہ سپیکر نے بھی مداخلت یا روکنے کی کوشش نہیں کی، انہوں نے سپیکر کو ذمہ داریوں سے متعلق احساس دلاتے ہوئے کہا کہ جب کوئی اسمبلی کا اسپیکر بن جاتا ہے تو اس کا تعلق کسی جماعت سے نہیں رہتا انہوں نے کہا کہ میں عوام کی آواز پارلیمنٹ میں پہنچانا چاہتا ہوں لیکن اسمبلیاں اور سپیکر عوام کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں، ان سب کو میری بددعا لگے گی۔
خبر کا کوڈ : 452696
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش