0
Thursday 16 Apr 2015 10:15

عالمی برادری بھارتی دہشت گردی بند کرائے، سردار یعقوب

عالمی برادری بھارتی دہشت گردی بند کرائے، سردار یعقوب
اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد یعقوب خان نے مقبوضہ کشمیر میں فوجیوں کے ہاتھوں دو نوجوانوں کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جمہوریت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے۔ عالمی برادری بھارت کی ریاستی دہشت گردی بند کرائے۔ پنڈتوں کے لیے علیحدہ بستیاں قائم کرنے کے بھارتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ کشمیری قوم کو تقسیم در تقسیم کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے، جسے ہم کسی صورت قبول نہیں کر سکتے۔ انھوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں حریت رہنمائوں کے موقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ کٹھ پتلی وزیراعلی مفتی سعید بی جے پی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں حالانکہ انتخابات میں انھوں ںے بی جے پی کے منشور کے خلاف ووٹ لیے ہیں۔ ہم پنڈتوں کی واپسی کے خلاف نہیں لیکن انہیں مخصوص بستیوں میں آباد کر کے ریاست کے اندر ریاست قائم کرنے کے طرز عمل کے خلاف ہیں۔
سردار یعقوب نے کہا کہ بھارت ایک سازش کے تحت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو تیزی سے اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جس میں وہ جموں کی حد تک کامیاب ہو چکا ہے۔ انھوں نے حریت رہنمائوں کو یقین دلایا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں اور کشمیری قوم کی بھارتی غلامی سے نجات تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
خبر کا کوڈ : 454758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش