0
Wednesday 22 Apr 2015 20:30

داعش امت مسلمہ کی تقسیم اور تباہی کیلئے سرگرم ایک اہم وائرس ہے، رجب طیب اردوغان

داعش امت مسلمہ کی تقسیم اور تباہی کیلئے سرگرم ایک اہم وائرس ہے، رجب طیب اردوغان
اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے دولت اسلامیہ (داعش) کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے امت مسلمہ کی تباہی کیلئے سرگرم ایک "وائرس" قرار دیا ہے۔ ترکی کی سرحد کی جانب پیش قدمی کرنے والے اس گروپ کے خلاف ضروری اقدامات نہ اٹھانے پر انقرہ کو حالیہ کچھ مہینوں میں بارہا تنقید کا سامنا رہا ہے، تاہم اب ترک صدر نے اپنے عراقی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ داعش سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ بدھ کو انقرہ میں صحافیوں سے گفتگو میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ دولت اسلامیہ امہ کی تقسیم اور تباہی کیلئے سرگرم ایک اہم وائرس ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے گروہ بھی اسی راہ پر چلے، لیکن دولت اسلامیہ ان سب سے کہیں زیادہ خطرناک اور اپنے وسائل کا سنجیدگی سے استعمال کرنے والا گروہ ہے۔ اس دلدل سے باہر نکلنے کیلئے ایک عالمی حکمت عملی ضروری ہے۔ اگر داعش کو تباہ بھی کر دیا گیا تو ایک دوسرے نام سے کچھ نیا سامنے آجائے گا۔ رجب طیب اردوغان کے مطابق داعش کو ملنے والے اسلحہ اور پیسہ کے ذرائع پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ ترکی نے شام کے صدر بشار الاسد کے خلاف لڑائی میں پہلے پہل داعش کو ایک مفید اتحادی سمجھتے ہوئے اس کی مدد کی تھی۔ تاہم انقرہ اب ایسے تمام الزامات یکسر مسترد کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 456062
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش