0
Thursday 2 Dec 2010 10:15

سعودیہ پاکستان میں مشرف جیسا طاقتور فوجی حکمران دیکھنا چاہتا ہے،وکی لیکس

سعودیہ پاکستان میں مشرف جیسا طاقتور فوجی حکمران دیکھنا چاہتا ہے،وکی لیکس
 واشنگٹن،جدہ:اسلام ٹائمز-روزنامہ جسارت کے مطابق سعودی عرب پاکستان میں پرویز مشرف جیسا طاقت ور فوجی حکمران دیکھنا چاہتا ہے،شاہی خاندان کا خیال ہے کہ پاکستان میں سویلین کے بجائے فوجی حکومت بہتر ہے،یہ دعویٰ وکی لیکس نے اس امریکی اہلکار کے حوالے سے کیا ہے جس نے جنوری 2009ء میں شاہ عبداللہ سے ملاقات کی تھی۔شاہ عبداللہ نے امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیمزجونز سے کہا کہ پاکستان میں فوج کا اقتدار سے باہر رہنا امریکی خواہشات کے بھی خلاف ہے۔فوج وہ کچھ نہیں کر رہی ہے جو اسے کرنا چاہیے۔
وکی لیکس کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں سعودی سفیر الجبیر نے کہا کہ نواز شریف نے 10 سال تک سیاست میں حصہ نہ لینے کا وعدہ کیا اور 5 سال بعد ہی وعدہ توڑ دیا،نواز شریف کی گرفتاری پر اتفاق کیا گیا اور گرفتاری کے بعد سعودیہ بھیجنے پر اتفاق کیا تھا،سعودی سفیر کے مطابق نواز شریف واحد غیر ملکی ہیں جن کو سعودی حکومت نے کاروباری قرضہ دیا،لیکن نواز شریف نے وقت سے پہلے مصروفیات شروع کر دیں اور لندن سے پاکستان جا کر وعدہ توڑ دیا،سعودی عرب کے شاہی خاندان کا خیال ہے کہ پاکستان میں فوجی حکومت بہتر ہے،سعودی عرب پاکستان میں سویلین حکومت کے حق میں نہیں ہے۔
ادھرسعودی عرب نے کہا ہے کہ وکی لیکس کی طرف سے جاری خفیہ دستاویزات سے اس کا کوئی تعلق نہیں،نہ ہی ان دستاویزات کی تشکیل میں اس کا کوئی حصہ ہے۔سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت ان دستاویزات پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتی۔نہ ہی ان کی صحت کی تصدیق کی جا سکتی ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت کی پالیسیاں واضح ہیں جن کا علم سب کو ہے۔
خبر کا کوڈ : 45702
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش