0
Tuesday 28 Apr 2015 17:50

ڈی آئی خان، سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، ایک اہلکار شہید

ڈی آئی خان، سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، ایک اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں دوسرے روز بھی دہشت گردوں نے سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کیا ہے۔ ڈی آئی خان میں ہتھالہ روڈ پر کلاچی جانے والی سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر پہلے سے گھات لگا کر بیٹھے دہشت گردوں نے اچانک فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آکر صوبیدار خالد موقع پر ہی شہید ہوگیا۔ واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ اس سے ایک روز قبل یعنی پیر کے روز بھی تحصیل کلاچی کے علاقے لونی میں سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا گیا تھا۔ جب سکیورٹی فورسز کی گاڑی وہاں سے گزری تو دھماکہ کیا گیا۔ اس حملے میں کیپٹن سمیت پانچ سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے۔ قلیل مدت امن رہنے کے بعد ڈیرہ ٹانک، کلاچی روڈ پر ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کی کاروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔ علاقہ مکینوں کے خیال میں کلاچی کے سیاسی رہنماؤں کا دست شفقت دہشتگردوں کے سر پر موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 457124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش