0
Thursday 2 Dec 2010 14:44

غزہ پر 22 روزہ جارحیت کے دوران انسانیت سوز جرائم کے ارتکاب کا اعتراف

غزہ پر 22 روزہ جارحیت کے دوران انسانیت سوز جرائم کے ارتکاب کا اعتراف
 مقبوضہ بیت المقدس:اسلام ٹائمز-ریڈیو تہران کی ویب سائیٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے غزہ پر بائیس دنوں کی جارحیت کے دوران انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ایک صیہونی تنظیم نے رپورٹ میں کہا ہے کہ بعض صیہونی فوجیوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے غزہ پر حملوں کے دوران فلسطینی شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا تھا۔ادھر غزہ کے دفاع کے لئے عالمی اتحاد کی رکن ہالہ اسعد نے کہا ہے کہ یہ دوسری بار ہے کہ صیہونی فوجی غزہ پر انسانیت سوز مظالم ڈھانے کا اعتراف کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ صیہونی حکومت نے دو برس قبل غزہ پر بائيس دنوں تک بے تحاشہ حملے کئے تھے جنمیں ایک ہزار چار سو فلسطینی شہید اور ساڑھے پانچ ہزار زخمی ہوئے تھے۔زحمیوں میں زیادہ تر تعداد عورتوں اور بچوں کی تھی۔


خبر کا کوڈ : 45733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش