0
Thursday 30 Apr 2015 03:38

عزیز بلوچ دبئی کی جیل سے رہا ہونیکے بعد پراسرار طور پر غائب

عزیز بلوچ دبئی کی جیل سے رہا ہونیکے بعد پراسرار طور پر غائب
اسلام ٹائمز۔ دبئی جیل سے رہائی پانے کے بعد لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ پراسرار طور پر غائب ہوگیا ہے۔ عزیر بلوچ کی دبئی جیل سے رہائی کے بعد گمشدگی ایک معمہ بن گئی ہے، کیونکہ رہائی پانے کے بعد نہ ہی وہ پاکستان آئے ہیں اور نہ ہی دبئی میں اس کا کوئی سراغ مل رہا ہے۔ عزیر بلوچ کو اپنی تحویل میں لینے کیلئے پاکستانی پولیس کی ٹیم ایک مہینے سے زیادہ دبئی میں قیام پذیر رہی، مگر دبئی حکام نے اسے پاکستان کے حوالے نہیں کیا۔ اب عزیر بلوچ کا کچھ پتہ نہیں چل رہا، حکومت پاکستان کے سرکاری ادارے اس حوالے سے میڈیا کو کچھ بتانے سے گریزاں ہیں۔ یاد رہے کہ عزیر بلوچ کو 29 دسمبر کو دبئی میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر 60 سے زائد مقدمات درج ہیں۔
خبر کا کوڈ : 457437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش