0
Tuesday 5 May 2015 17:24

الطاف حسین نے فوج کے دبائو پر معافی مانگی، یوسف رضا گیلانی

الطاف حسین نے فوج کے دبائو پر معافی مانگی، یوسف رضا گیلانی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے فوج کے دبائو پر معافی مانگی ہے، الطاف حسین کے بیان سے فوجی نوجوانوں کا مورال کم ہوا ہے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ قومی اداروں کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، انھوں نے کہا کہ جو عدالت کے خلاف بات کرے گا وہ نااہل ہو جائے گا اس کے خلاف کاروائی ہوگی فوجی جوانوں اور شہریوں نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف ایم کیو ایم کے خلاف قرارداد لاتی ہے تو یہ اس پارٹی کا منشور اور موقف ہوگا۔ انھوں نے کہا ہے کہ جوڈیشنل کمیشن کے حوالے سے تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) میں جو معاملات طے ہوتے ہیں وہ ان دونوں کی حد تک ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی ملتان کے ضمنی انتخابات میں بہترین امیدوار لائے گی اور اس حوالے سے مشاوراتی عمل جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کے عمل پر قانون موجود ہے اس لئے وہ اس پر کچھ نہیں کہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 458599
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش