0
Wednesday 13 May 2015 00:29

اسلامی تحریک پاکستان کو گلگت بلتستان الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

اسلامی تحریک پاکستان کو گلگت بلتستان الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی
اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان جسٹس (ر) سید طاہر علی شاہ نے اسلامی تحریک پاکستان کو قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک کی طرف سے میرے پاس درخواست آئی ہے کہ اسلامی تحریک کو سیاسی جماعت کے طور پر انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔ میں نے درخواست کو غور سے پڑھا اور تمام متعلقہ قوانین کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا کہ اسلامی تحریک کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب اسلامی تحریک ضابطہ اخلاق کے اندر رہتے ہوئے اپنی سیاسی سرگرمیاں شروع کرسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تحریک قومی سطح کی ایک پارٹی ہے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے پاس رجسٹرڈ ہے اور ماضی میں عام انتخابات میں حصہ لیتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک کسی سیاسی یا مذہبی جماعت پر پابندی کا تعلق ہے تو اس کا فیصلہ وفاقی حکومت نے کرنا ہے، صوبائی حکومت سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ حقائق کی بنیاد پر میں نے اسلامی تحریک کو قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 460326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش