0
Tuesday 19 May 2015 19:29

افغانستان، وزارت انصاف کی پارکنگ میں بم دھماکہ، پانچ افراد ہلاک، درجنوں زخمی

افغانستان، وزارت انصاف کی پارکنگ میں بم دھماکہ، پانچ افراد ہلاک، درجنوں زخمی
اسلام ٹائمز۔ کابل میں وزارت انصاف کی پارکنگ میں ہونے والے بم دھماکے سے کم از کم پانچ افراد ہلاک، جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ افغان ٹی وی کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا، جب سرکاری ملازمین دن بھر ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد چھٹی کرکے گھروں کو واپس جارہے تھے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ ایک گاڑی میں ہوا۔ افغان پولیس حکام کے مطابق دھماکہ بارود سے بھری گاڑی میں ہوا، جبکہ پولیس چیف کے ترجمان عباد اللہ کریمی کے مطابق وہ فی الحال پارکنگ ایریا میں دھماکے کی تصدیق کرسکے ہیں، ہونے والے نقصانات یا نوعیت کے بارے میں ابتدائی تحقیقات کے بعد ہی کچھ کہنا ممکن ہوگا۔ واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے افغانستان میں ایک بار پھر دہشت گردی کا طوفان گرم ہے، اور پچھلے دو ہفتوں میں کابل کے اندر یہ پانچواں بڑا حملہ ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان صادق صدیقی نے کم از کم پانچ ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے، جبکہ وزارت عوامی صحت کا کہنا ہے کہ کابل کے تین ہسپتالوں میں 42 زخمی لائے گئے۔ ابھی تک کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن طالبان رواں مہینے محکمہ انصاف کے عملے پر دو مرتبہ حملے کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 461853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش