0
Wednesday 8 Dec 2010 20:23

جنرل پیٹریاس کا پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ

جنرل پیٹریاس کا پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ
کابل:اسلام ٹائمز-افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ کر دیا۔جنرل ڈیو پیٹریاس نے اے بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان انسداد دہشت گردی کے لئے متاثر کن اقدامات کر رہا ہے،مگر قبائلی علاقوں سے القاعدہ کے خاتمے کے لئے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔پاکستانی حدود میں کارروائی سے متعلق ایک سوال پر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس نے کہا کہ فاٹا میں موجود دہشت گرد گروپوں پر دباؤ برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے مشرقی علاقوں میں پیش رفت ہوئی ہے تاہم حقانی نیٹ ورک طالبان اور القاعدہ کا مقابلہ کرنے کے لئے مزید کام کی ضرورت ہے۔اس سے پہلے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس بھی افغانستان کے مشرقی علاقوں میں سخت مزاحمت کے باوجود پیشرفت کی اطلاع دے چکے ہیں۔جنرل پیٹریاس کا کہنا ہے کہ پاکستانی،امریکی اور افغان فورسز کے درمیان تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 46257
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش