0
Sunday 24 May 2015 20:31

گلگت بلتستان کے جوان پاکستان کے محافظ ہیں، پرویز مشرف

گلگت بلتستان کے جوان پاکستان کے محافظ ہیں، پرویز مشرف
اسلام ٹائمز۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پاکستان پرویز مشرف نے گلگت یاسین سمال کے مقام پر اے پی ایم ایل کے ایک شاندار انتخابی جلسہ سے ٹیلی فونک خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں پرویز مشرف نے کہا کہ مجھے گلگت بلتستان کے عوام سے دلی محبت ہے کیونکہ گلگت بلتستان کے جوان پاکستان کے محافظ ہیں۔ این ایل آئی کے جوانوں کی لازوال قربانیوں کے پیشِ نظر میں نے این ایل آئی کو رجمنٹ کا درجہ دے کر پاک فوج میں شامل کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی بنا کر دی تاکہ گلگت بلتستان سے پسماندگی کا خاتمہ ہو سکے۔ غذر چترال روڑ اور دیگر کئی اہم منصبوبوں کی شروعات اور تکمیل میرے دور حکومت میں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آج کل مختلف سیاسی پارٹیاں اپنے مطلب کے لیے گلگت بلتستان کے عوام کو حسب سابق بے قوف بنانے میں مصروف ہیں۔ عوام اے پی ایم ایل کا ساتھ دیں، میں وعدہ کرتا ہوں کہ گلگت بلتستان میں ایک بار پھر خوشحالی کا دور آئے گا۔ جلسے سے اپنے خطاب میں اے پی ایم ایل کے نامزدامیدوار غذر حلقہ 3 یاسین سمال جمشید خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف جمہوریت عوام کی آواز کو کہتے ہیں۔ میں چیلنج کرتا ہوں آج جو عوامی سمندر سمال کے مقام پر جمع ہے، آپ کے نامزد امیدوار یہاں اس عوامی سمندر کے مقابلے میں آدھے لوگ جمع کر کے دکھائیں، میں ہمیشہ کے لیے سیاست سے دستبردار ہو جاونگا۔ انہوں نے کہا پاکستان میں یوتھ کے ذریعے تبدیلی لانے کا نعرہ بلند کرنے والے عمران خان نے میرے حلقے میں 70 سالہ پرائمری پاس بابے کو ٹکٹ دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ تبدیلی کے لیے نوجوانوں کے گرم خون کے ساتھ تعلیم اور بصیرت کی ضروت ہوتی ہے نہ کہ خاندانی پس منظرکی۔
خبر کا کوڈ : 462828
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش