0
Monday 25 May 2015 08:25

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر شدید اشتعال

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر شدید اشتعال
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں آزادی پسند رہنمائوں اور تنظیموں نے بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر کے بیان کی شدیدمذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عسکریت کا مقابلہ سرکاری دہشت گردی سے کیا جائے گا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سربراہ محمد یاسین ملک نے منوہر پاریکر کے بیان کو بھارتی ریاست کی جانب سے جموں و کشمیر میں کیے گئے جرائم کو تسلیم کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منوہر پاریکر کے بیان نے بھارت کے مکروہ چہرے سے نقاب الٹ کر ا س کی جمہوریت کے کھوکھلے پن کو ظاہر کر دیا ہے۔ یاسین ملک نے کہا کہ بھارتی حکومتوں نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے ریاستی تشدد اور دہشت گردی کا سہارا لیا ہے۔ اسلامک پولیٹیکل پارٹی کے چیئرمین محمد یوسف نقاش نے کہا کہ اس بیان سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ بھارت کشمیر میں پھر سے اخوانی راج شروع کرنے کے درپے ہے۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (آر) کے چیئرمین فاروق احمد ڈار نے منوہر پاریکر کے بیان کو اس کی بوکھلاہٹ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بیانات سے بھارتی حکمرانوں کی ذہنیت کا پتہ چلتا ہے۔ تاجروں کی تنظیم کشمیر اکنامک الائنس نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کو کشمیریوں کو قتل کرنے کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ مفتی سعید کو مشورہ دیا کہ وہ جلدازجلد بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ اپنا اتحاد ختم کریں۔
خبر کا کوڈ : 462858
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش