0
Saturday 30 May 2015 15:35

بلوچستان میں بدامنی، رواں ہفتے کل جماعتی کانفرنس بلانے پر اتفاق

بلوچستان میں بدامنی، رواں ہفتے کل جماعتی کانفرنس بلانے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی بلوچستان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے دوران رواں ہفتے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو فون کیا اور سانحہ مستونگ پر دلی غم اور دکھ کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے وزیراعلی بلوچستان سے صوبے میں امن و امان سے متعلق بات چیت کی جب کہ اس موقع پر رواں ہفتے کل جماعتی کانفرنس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان میں اہل تشیع اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کا بےدریغ قتل عام کیا جارہا ہے۔ گذشتہ روز مستونگ میں 20 مسافروں کو بسوں اتار کر شہید کردیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 464021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش