0
Tuesday 2 Jun 2015 15:30

میاں افتخار حسین درخواست ضمانت کی منظوری کے بعد رہا

میاں افتخار حسین درخواست ضمانت کی منظوری کے بعد رہا
اسلام ٹائمز۔ اے این پی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں افتخار حسین کو سب جیل پولیس ریسٹ ہائوس سے رہا کردیا گیا ہے۔ ان کی رہائی کے احکامات جوڈیشل مجسٹریٹ نے جاری کئے تھے، جس کا حکم سب جیل بھیجنے پر ان کی رہائی عمل میں آئی۔ رہائی پر میڈیا سے گفتگو میں سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ مخالفین وزیراعلیٰ سے رابطے میں رہے، صوبائی حکومت کا مجھے رہا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، ان کے رویے پر افسوس ہوا۔ میاں افتخار حسین نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سے مخالفین کے رابطوں کی تفتیش ہونی چاہیے، میرے خلاف بڑی خطرناک ایف آئی درج کی گئی، یہ تو مقتول کا والد میرے لئے رحمت کا فرشتہ بن کر آیا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ شہید بیٹے کے مجرم کو معاف کرنے والا باپ ہوں، 4 گھنٹے ہجوم کے نرغے میں زندگی اور موت کی کشمکش میں رہا۔
خبر کا کوڈ : 464593
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش