0
Wednesday 3 Jun 2015 10:29

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں قیادت کی تبدیلی کا حتمی فیصلہ کر لیا

پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں قیادت کی تبدیلی کا حتمی فیصلہ کر لیا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے الیکشن سے قبل آزادکشمیر میں پارٹی قیادت کی تبدیلی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ آئندہ الیکشن میں جوڑ توڑ اور پارٹی کو فعال بنانے کے لئے سابق اسپیکر انوارالحق کو پارٹی صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔ سابق اسپیکر اسمبلی آزادکشمیر کا شمار انتہائی باصلاحیت، معاملہ فہم اور دلیر سیاسی رہنمائوں میں ہوتا ہے، موصوف نے دوران اسپیکر اسمبلی ایوان کو انتہائی احسن طریقے سے چلایا، اپوزیشن اور حکومت کے ممبران کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہوئے بہترین فیصلے کیے جو اسمبلی کے شایان شان رہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ الیکشن میں آزادکشمیر میں موجودہ سیاسی پارٹیوں کو ٹف ٹائم دینے اور پارٹی کو مضبوط رکھنے کے لئے پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت نے چوہدری انوارالحق کو پارٹی صدارت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ مستقبل میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کو فعال اور منظم رکھنے میں سابق اسپیکر ہی ایسی شخصیت ہیں جو اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومت میں رہنے کے باوجود موجودہ پارٹی صدر آزادکشمیر میں پارٹی کو منظم اور مضبوط نہیں کر سکے اور نہ ہی بعض اوقات جہاں مضبوط فیصلے کرنے تھے جو پارٹی کے مفاد میں ہوتے وہ نہیں کر سکے جس کی وجہ سے اقتدار میں ہونے کے باوجود پارٹی کا شیرازہ بکھر گیا ہے اور آئندہ الیکشن کیلئے پارٹی بالکل تیار نہیں ہے۔ کارکن اور بانی رہنما پارٹی کو خیرباد کہہ کر دیگر سیاسی جماعتوں میں جانے کے اعلان کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آزادکشمیر کی سیاسی امور کی چیئرمین نے شریک چیئرمین و سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران پارٹی صدر کی تبدیلی پر بات چیت کی جس پر شریک چیئرمین نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے محترمہ فریال تالپور کو اختیار دے دیا کہ وہ پارٹی صدارت کے حوالہ سے مشاورت کر کے اعلان کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 464708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش