0
Wednesday 3 Jun 2015 14:08

عمران خان ہنی مون کیلئے آئے تھے گلگت بلتستان کے عوام سے انہیں کوئی ہمدردی نہیں، مہدی شاہ

عمران خان ہنی مون کیلئے آئے تھے گلگت بلتستان کے عوام سے انہیں کوئی ہمدردی نہیں، مہدی شاہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر اور سابق وزیراعلٰی گلگت بلتستان و امیدوار برائے حلقہ 1 اسکردو سید مہدی شاہ نے اسکردو میں بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان گلگت بلتستان میں ہنی مون منانے آئے تھے، عمران خان گلگت بلتستان کے عوام کو کچھ نہیں دے سکتے وہ وزیراعظم بننے کا خواب چھوڈ دیں، راجہ جلال کی خوش فہمی پر ترس آ رہا ہے جو این ایف سی ایوارڈ میں حصے کا مطالبہ عمران خان سے کر رہے تھے، راجہ جلال کو این آئی ایس کا مطلب تک معلوم نہیں راجہ جلال مجھ سے مشورہ کرتے تو انہیں مشورہ دیتا کہ تقریر کیسے کرنی ہے ہمارا مقابلہ ضیا الحق کی بقایا جات کے ساتھ ہے۔ عمران خان ہمیشہ خوش فہمی میں رہتے ہیں جو شخص خیبر پختونخواہ کو نہیں چلا پایا اور نہ کچھ دے پایا وہ گلگت بلتستان کو کیا دے سکتا ہے عمران گائے پالنے کا مشورہ اپنے پاس رکھیں یہاں کے عوام اُن کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوارں کو الیکشن ہارنے کے بعد گائے ہی پالنا ہوگا۔ عمران خان کی بے وقوفی کا یہ عالم ہے کہ وہ لوگوں سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسے لوگوں کا کھانے کا مشورہ دے رہے ہیں اور اپنے لیے ووٹ مانگ رہے تھے عمران خان کو کون سمجھائے کہ ووٹ مانگے کے لیے کچھ کرنا بھی پڑتا ہے۔ عمران خان دس مریضوں کو شوکت خانم ہستپال میں فری علاج کا اعلان نہیں کر سکے وہ موسم کا فائدہ اُٹھا کر ہنی مون منانے آئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ چھوٹی اور گمنام جماعتیں تین امیدوار کھڑے کر کے حکومت بنانے کا خواب دیکھ رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 464728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش