0
Wednesday 3 Jun 2015 13:08

عوام نے پیپلز پارٹی اور نون لیگ دونوں کا آزما لیا، دونوں کھوٹے سکے ہیں، فتح اللہ خان

عوام نے پیپلز پارٹی اور نون لیگ دونوں کا آزما لیا، دونوں کھوٹے سکے ہیں، فتح اللہ خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ دو گلگت فتح اللہ نے مجینی محلہ میں کمپین آفس کا افتتاح کر نے کے بعد عمائدین و اہل سیداں محلہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نون لیگ اور پی پی پی کو آزما لیا ہے یہ دو نوں سکے کھوٹے ہیں اور اب عوام نے ان کو مسترد کر دیا ہے جس پہ نواز لیگ کے امیدوار حفیظ الرحمٰن حواس کھو بیٹھے ہیں اور جمیل احمد اس بات پر انحصار کیے بیٹھے ہیں کہ اہل تشیع برادری کا ووٹ ملے گا عوام نے ان سکوں کے دو نوں رخ دیکھے ہیں اور ان کی کارکردگی بھی عوام کے سامنے ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب کی بار ایک نئی امید اور تبدیلی کی غرض سے میدان میں آئے ہیں تاکہ انسانیت کی خدمت کر سکیں۔ اب میرا بھی حق بنتا ہے کہ مجینی محلہ کے عوام مجھے آزمائیں کیونکہ نواز لیگ کو آزمایا ہے ان سے خیر کی کوئی توقع نہیں ہے وہ اتنے حواس باختہ ہوئے ہیں کہ اب تشدد پر اتر آئی ہے ہمارے پاس کارڈز ہیں جن کو ابھی تک نہیں کھیلا ہے حفیظ الرحمٰن اور جمیل احمد کی وکٹیں گر چکی ہیں اور اب ان کے پاس کوئی کھلاڑی باقی نہیں ہے پورے جگلوٹ سے کلین سویپ کرونگا ان مداریوں کو اب کے بار عوام مسترد کر دینگے۔ ہمارا اولین تر جیح آئینی حقوق دلانا ہے جو کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ہی دلا سکتا ہے۔ ہمیں سبسڈی کے لالی پاپ دیکر بہلانے کی کوشش کیا جا رہا ہے ہمیں بنیادی حقوق چاہئے اور ہم ہی پاک چین اقتصادی راہداری کے حو لے سے کام کرینگے اور گلگت بلتستان کی نمائندگی بھی ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 464725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش