0
Thursday 4 Jun 2015 09:06

مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان بھارتی اٹوٹ انگ نہیں، پاکستان

مقبوضہ کشمیر اور گلگت بلتستان بھارتی اٹوٹ انگ نہیں، پاکستان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے گلگت بلتستان پر بھارتی بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بھارت مسلسل کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی اور داخلی معاملات میں مداخلت کا مرتکب ہو رہا ہے، کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں مانتے، کشمیر اقوام متحدہ سمیت بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقہ ہے، اِس خطہ زمین میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی اجازت نہیں، گلگت بلتستان میں انتخابات پر بھارتی اعتراض بلا جواز ہے۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے بھارت کی طرف سے گلگت بلتستان سمیت پورے جموں و کشمیر کی ریاست کو اٹوٹ انگ کہنے کے بیان کو سختی سے مسترد کر دیا اور واضح کیا کہ بھارت یاد رکھے کشمیر عالمی سطح پر ایک تسلیم شدہ تنازعہ ہے اور بھارتی مقبوضہ کشمیر سمیت تمام علاقہ متنازعہ حیثیت رکھتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ درحقیقت ہندوستان نے کشمیر پر غیرقانونی اور غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے اور اس قبضے کے استحکام کیلئے مقبوضہ کشمیر میں 7 لاکھ بھارتی فوج تعینات کر رکھی ہے۔ بھارت کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت کسی زمینی تبدیلی کی اجازت نہیں دی جا سکتی تاہم بھارت ان قراردادوں کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کو اپنی ریاست کا حصہ قرار دے رہا ہے جو سراسر لغو اور اقوام متحدہ کی قراردادوں سے روح گردانی کے مترداف ہے جبکہ پاکستان ایسے کسی دعوے کو ہرگز تسلیم نہیں کرتا۔
خبر کا کوڈ : 464868
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش