0
Saturday 6 Jun 2015 02:15

گلگت حلقہ2 سے اسلامی تحریک کا امیدوار پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار

گلگت حلقہ2 سے اسلامی تحریک کا امیدوار پیپلزپارٹی کے حق میں دستبردار
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت حلقہ 2 سے اپنے امیدوار سخی احمد جان کو پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار جمیل احمد کے حق میں دستبردار کرا دیا ہے، جس سے حلقہ 2 میں پی پی کی پوزیشن مستحکم ہوگئی ہے۔ جمعہ کے روز جمیل احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کافی عرصے سے اسلامی تحریک سے مذاکرات چل رہے تھے جو کہ گذشتہ رات نتیجہ بخش ثابت ہوئے ہیں۔ کامیاب مذاکرات کے بعد آئی ٹی پی نے گلگت حلقہ 2 سے اپنے امیدوار کو میرے حق میں دستبردار کرانے کا اعلان اور بھرپور ساتھ دینے کا وعدہ بھی کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ دستبرداری میری کامیابی کا پہلا قدم ہے، اس اتحاد سے امن کو فروغ ملے گا اور آئندہ بھی ہم ساتھ چلتے رہیں گے۔ جمیل احمد کا مزید کہنا تھا کہ نہ صرف اسلامی تحریک نے ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے بلکہ آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما ثناءاللہ نے بھی اپنے ساتھیوں سمیت باضابطہ طور پر پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی گورنر برجیس طاہر الیکشن کے دنوں میں گلگت پہنچ چکا ہے، جس کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں، تمام جماعتوں نے اس گورنر کو مسترد کیا ہے۔ الیکشن کے دنوں میں گورنر کو گلگت نہیں آنا چاہیے تھا۔ تمام وزراء، سینیٹرز پر پابندی ہے کہ جہاں الیکشن ہو رہا ہو وہ شرکت نہیں کرسکتے۔ لیکن وفاقی وزراء جوق در جوق یہاں آکر اعلانات کر رہے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے۔
خبر کا کوڈ : 465102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش